ذیابیطس کی دوسری قسم کی وجوہات
اس صورت میں آپ کے خلیات انسولین کی کاروائی میں مزاحمت بن جاتے ہیں۔ اور پینکریاز اس مزاحمت پر قابو پانے کیلئے ضروری انسولین بنانے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ اور شوگر سیلز میں منتقل ہونے کی بجائے خون میں شامل ہوجاتی ہے۔ جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل بھی اس قسم میں اثر انداز ہوتے ہیں۔ جبکہ وزن میں زیادتی اس قسم کے ذیابیطس میں مزید پریشانی کا باعث بنتی ہے۔